وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبے میں تعلیم و صحت کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے حکام کو صوبے میں تعلیم اور صحت سے متعلقہ منصوبوں کے کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص وسائل و اخراجات پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ  دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سینکڑوں خالی آسامیاں محکمہ صحت کی زبوں حالی کا سبب بن گئیں

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع واشک کے لیے 5 سالہ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق کرتے ہوئے حکام کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پی ایس ڈی پی میں ہونے والی کمی بیشی کو درست کرکے بہتر بنایا جائے، پی ایس ڈی پی  میں شفافیت اور عوامی ضروریات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم بلوچستان اور ڈبلیو ایف پی کے درمیان طلبا کو فری کھانا دینے کا معاہدہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی کی غلط روایات کو ختم کرکے پی ایس ڈی پی کے لیے مختص وسائل کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے، پی ایس ڈی پی کی شفافیت کا جائزہ لینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے اور ہر مرحلے پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ کمیشن یا ذاتی مفادات پر مبنی کوئی بھی اسکیم پی ایس ڈی پی کا حصہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ’بابو‘ کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچنے ضروری ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے علاوہ سینیئر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی