محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دینے کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی نے حال ہی میں ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت تھوڑے وقت میں ٹیم میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی، جس طرح انڈر 19 اور پاکستان شاہین اہم ہیں اسی طرح بلائنڈ ٹیم بھی اہم ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو یقین دلایا کہ انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر بھارت کا ورلڈ بلائنڈ کونسل کو خط

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ’بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ‘ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ