افغانستان: طالبان حکومت کا ایک اور متنازع فیصلہ، خواتین کو صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں قائم عبوری حکومت نے خواتین کو نرسنگ اور دائی (مڈ وائف) کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کے بعد وزارت صحت کے حکام کی جانب سے تعلیمی اداروں کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے، اور اس ضمن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جو خواتین اس سے قبل کورسز کررہی ہیں ان سے 10 روز میں حتمی امتحانات لیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں طالبان کے اقدامات نے افغانستان میں تعلیمی ترقی کا صفایا کر دیا

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں میڈیکل کی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کے سربراہان سے وزارت صحت کے حکام نے ملاقات کرتے ہوئے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کا حکم ہے، تاہم فیصلے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ اداروں نے حکام سے مزید وضاحت طلب کی ہے، جبکہ اب تک کوئی تحریری حکم نہ ملنے کے باعث کچھ ادارے معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت قائم ہے، افغان طالبان نے اقتدار میں آتے ہی لڑکیوں کی سیکنڈری سطح کے بعد تعلیم جاری رکھنے پر پابندی لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان: باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کے لیے سزاؤں کا اعلان

طالبان کی جانب سے اس پابندی کے بعد لڑکیوں کے پاس صرف میڈیکل کے شعبے میں ہی تعلیم جاری رکھنا ممکن تھا، لیکن اب اس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے