سوٹ کیس میں بند کرکے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے پر خاتون کو عمر قید

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلوریڈا کی ایک خاتون کو بوائے فرینڈ کو سوٹ کیس میں بند کرکے اسے دم گھٹ کر مرنے دینے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

فروری 2020 میں 47 سالہ سارہ بون نے اپنے گھر میں ’چھپن چھپائی‘ کھیلنے کے بہانے اپنے 42 سال کے بوائے فرینڈ جارج ٹوریس کو سوٹ کیس میں بند کردیا تھا جس کے باعث دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سوٹ کیس میں بند کرکے بوائے فرینڈ مارنے والی خاتون کو’شریف اور شائستہ‘ وکیل نہ مل سکنے کی شکایت

مقدمے کی سماعت کے دوران سارہ بون اس بات پر مصر رہی کہ وہ ٹوریس کے ہاتھوں کئی برسوں سے مارپیٹ کا نشانہ بنتی چلی آرہی تھی  لہٰذا اسے معاف کردیا جائے۔

ابتدا میں استغاثہ نے سارہ کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ قتل قبول کرلے تو اسے 15 سال کی سزا سنادی جائے گی لیکن خاتون نے وہ پیشکش ٹھکرادی تھی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ: ایئرپورٹ نہ لے جانے پر خاتون نے بوائے فرینڈ کو عدالت میں گھسیٹ لیا

سارہ نے عدالت میں کہا کہ میں ایک عفریت سے پیار کرنے کے لیے اپنے آپ کو معاف کرتی ہوں، میں نے بیحد کوشش کی لیکن اس سے محبت کرنا نہ چھوڑ سکی، میرا میرا یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ مر جائے،  مجھے معاف کر دو جارج، مجھے معاف کردو جارج کے خاندان والو۔

’وہ جیل میں سڑنے کے ہی لائق ہے‘

پولیس کو اس کے فون پر ویڈیوز ملنے کے بعد اس پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام لگایا گیا جس میں جارج کو سوٹ کیس کے اندر سے چیختے ہوئے سنا گیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق سارہ نے اسے بیس بال کے بلے سے بھی مارا تھا۔

اس حوالے سے جارج کی بہن نے کہا کہ ’سارہ نے انہیں زندگی بھر کا دکھ دیا ہے اور وہ جیل میں سڑنے کی ہی مستحق ہے‘۔

مزید پڑھیے: لمبے قد کی حامل چینی خاتون بوائے فرینڈ نہ ملنے پر پریشان

فروری 2020 میں پکڑے جانے کے بعد خاتون نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا تھا کہ ان لوگوں نے شراب پی تھی اور ’چھپن چھپائی‘ کھیلتے رہے پھر وہ سوگئیں۔ حالاں کہ ان کی فون پر ریکارڈ ہونے والی ایک ویڈیو کچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہے۔

اس میں انہیں ہنستے ہوئے سنا گیا اور اس وقت بوائے فرینڈ سوٹ کیس کے اندر سے چیخیں مارتا رہا اور اس سے باہر نکلنے کی ناکام کوشش کرتا رہا لیکن باہر سے لگی زپ اور لاکس وغیرہ کی وجہ سے وہ اس کے لیے ممکن نہیں تھا۔ خاتون سماعتوں کے دوران اپنے وکلا سے بھی لڑتی رہیں اور کئی وکیل تبدیل بھی کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین کے روسی پیٹروکیمیکل پلانٹ اور آئل ریفائنری پر ڈرون حملے، تنصیبات کو نقصان

اسحاق ڈار کی او آئی سی سمیت عالمی فورمز کے سیکریٹریز سے اہم ملاقاتیں، فلسطینی، کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

عطر سازی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، تیاری کا وقت 25 سے 30 فیصد تک کم ہوگیا

پارلیمانی نظام کی مضبوطی کے لیے ذمہ دار اپوزیشن کا کردار انتہائی اہم ہے، بلاول بھٹو زرداری کی فضل الرحمان سے گفتگو

پاکستان کا سیاسی منظرنامہ جلد بدلنے والا ہے، نئے سال میں نیا نظام آ سکتا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

ویڈیو

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

راؤ انوار اور عزیر بلوچ کی بریت، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق وکیل عابد زمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !