جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد، عمر ایوب اور راجا بشارت گرفتار

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو پر حملہ کیے جانے کے مقدمے میں  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی چھٹی مرتبہ موخر

فرد جرم اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پڑھ کر سنائی۔ عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

پولیس نے اسی سلسلے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، احمد علی چٹھہ اور بانی پی ٹی آئی کے اسٹاف میں شامل عظیم الدین کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

عمران خان سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ ملزمان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنما راشد شفیق و زرتاج گل بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

یاد رہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں اور ان میں سے 23 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رانا ثنااللہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارتی اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا افغان شہری گرفتار

فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ کا دعویٰ

’ہمیں اس پر فخر ہے‘، سعودی عرب میں عربی زبان کے فروغ کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کا انعقاد

ویڈیو

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں