ثروت گیلانی نے 3 مرتبہ خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور میزبان ثروت گیلانی برسوں ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ رہیں لیکن کچھ عرصے سے وہ ’رجعت پسند‘ اسکرپٹس کی وجہ سے ٹیلی ویژن سے دور ہیں۔

وہ اپنے دل کی بات کہنا پسند کرتی ہیں۔ ان کے ہاں کچھ عرصہ قبل تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نومولود بچی کو گود میں لیا تو دل کیا اسے مار دوں، اداکارہ ثروت گیلانی کی ویڈیو وائرل

ثروت گیلانی نے عائشہ عمر سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی تھیں اور انہوں نے 3 بار خودکشی کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ سوچا کرتی تھیں کہ گاڑی چلاتے ہوئے اسے کھمبے سے ٹکرا دیں اور ایسے خیالات انہیں ڈپریشن کی وجہ سے آتے تھے۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ پھر اس کے بعد ان کی تھراپی ہوئی جس سے بالآخر وہ نارمل ہوگئیں۔

مزید پڑھیے: فیروزخان کو اب 10 شوبز ستاروں اور ان کے وکلا کا سامنا کرنا ہوگا، ثروت گیلانی

اداکارہ نے خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے اہم ترین باتیں بھی شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ حدود کا تعین ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مادیت پسند نہ ہونا، ایک دوسرے کو سمجھنا اور لڑائی ختم کیے بغیر سوجانا کچھ ایسے نکات ہیں جو ایک کامیاب شادی کے لیے ضروری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp