سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان  کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی انتخابی دھاندلی اور 9 مئی کے فسادات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 9 مئی کی درخواست پر 10 دسمبر اور الیکشن دھاندلی کیس کی سماعت 11 دسمبر کو کرے گا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اور 9 مئی کو ہونے والے فسادات کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ 11 دسمبر کو تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

دریں اثنا آئینی بنچ 10 دسمبر کو دوسری درخواست پر سماعت کرے گا جس میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp