حکومت نے کس موقع پر عمران خان کو رہا کرنے کی آفر کی؟ علیمہ خان نے بتا دیا

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے 24نومبر کو ہوئے احتجاج کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو آفر کی تھی کہ اگر آپ لوگ سنگجانی بیٹھ جائیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام لے آئیں؟

علیمہ خان نے یہ بات لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ احتجاج کے لیے آنا شروع ہوئے تو حکومت نےخوف زدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا تھا، اور دباؤ میں آ کر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا۔

علیمہ خان کے مطابق حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔

ضمانت نہیں 9 مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج 3-4 کیسز میں حاضری تھی، جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار تفتیشی نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو گئے ہیں، ہم ضمانت نہیں 9 مئی کا ٹرائل شروع کروانے چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بیگم سے لڑائی، علیمہ خان کھل کر سامنے آگئیں

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں، پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں۔ٹرائل میں عدالت کو بھی شرمندگی ہو گئی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے۔

انصاف کے نظام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمہ میں کردار کا پولیس کو پتا نہیں تھا۔ انصاف کے نظام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی