سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے کا الزام، مزید  13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا اور شرانگیزی پھیلانے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے  ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا کا اشتعال انگیز استعمال، 12 افراد کیخلاف مقدمات درج

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے والے ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر ، ساجد حسین، محمد خالد خورشید ،عاصم ایوب اور بابر مظفر، شیر عظیم خان، مبین شاہ ، علی حیدر، نادرحسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط شامل ہیں۔

ملزمان کا تعلق  گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ ،رحیم یار خان،مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذراور ژوب سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیک نیوزپاکستان کے لیے بڑاخطرہ ہے، عالمی رپورٹ

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 5 دسمبر کو بھی سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 12 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ