کیا واقعی سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا؟

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کرکٹ کے حوالے سے 2 خبریں گردش میں رہیں۔ پہلی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک کی شادی اور دوسری سابق کپتان سرفراز احمد کے ملک چھوڑنے کی خبر تھی۔

سرفراز احمد کے ملک چھوڑنے سے متعلق خبر کے حوالے سے ان سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن بات نہیں ہو سکی جس کے بعد پاکستان میں موجود ان کے قریبی خاندانی ذرائع سے رابطہ ہوا۔

سرافراز احمد کے خاندانی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں سرفراز احمد کا سسرال مقیم ہے اور اس وقت وہ اپنے سالے کے پاس گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد ہر سال اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے برطانیہ جاتے ہیں، سرفراز احمد کا بیٹا بھی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اپنے بیٹے اور سسرال کے ساتھ چھٹیاں گزار کر واپس آئیں گے، پاکستان سے دلبرداشتہ ہو کر جانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نا ہی وہ پہلی بار ملک سے باہر گئے ہیں انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ اہلخانہ کے ہمراہ برطانیہ ضرور جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں