علی امین گنڈاپور نے اکیلے چھوڑنے سے متعلق بشریٰ بی بی کا دعویٰ مسترد کردیا

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اکیلے چھوڑے جانے سے متعلق دعویٰ مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بھاگنے والی نہیں، مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا، بشریٰ بی بی کا شکوہ

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد احتجاج کے دوران میں آخری وقت تک بشریٰ بی بی کے ساتھ تھا۔ اگر وہ کسی اور کے بارے میں کہہ رہی ہیں تو اس بارے میں انہی سے پوچھا جائے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز چارسدہ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، وہ بھاگنے والی عورت نہیں۔

یاد رہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے آپریشن کیا تھا، اس دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار ہوگئے تھے اور کارکنان بھی منتشر ہوگئے تھے، جبکہ سینکڑوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین اور بشریٰ بی بی جس طرح بھاگے اس کی مثال نہیں ملتی، خواجہ آصف

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار ہوکر مانسہرہ پہنچ گئے تھے، اور اگلے روز وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp