بانی پی ٹی آئی کا واحد ٹارگٹ صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، شرجیل انعام میمن

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہر وہ کام کرتا ہے جس سے ملک کا نقصان ہو۔ 126 دن کے دھرنے میں بھی انہوں نے سول نافرمانی کی کال دی تھی، بانی پی ٹی آئی نے بجلی کے بل پھاڑے، اس سے ملک کا نقصان ہوا۔ یہ آئے روز اسلام آباد پر یلغار کر رہے ہیں اس سے پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا واحد ٹارگٹ صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف سازشیں کیں، وہ ہمیشہ اداروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کسی کے کہنے پر پاکستان کو نقصان پہنچانے والی باتیں کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا ہر فیصلہ کسی کے نوٹس ہیں۔ پی ٹی آئی کے تمام فیصلے سول نافرمانی میں شامل ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنوں سے حکومت کو نقصان ہوتا ہے۔ نقصان میں ضائع ہونے والا پیسہ عوام کی بحالی پر بھی لگ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب ریفرنس: شرجیل میمن کی عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست مسترد

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں میڈیکل سٹی بنانے جا رہے ہیں، طب سے متعلقہ چیزیں یہاں تیار ہوں گی۔ دھابیجی اکنامک زون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ پاکستان کے خلاف کوئی کتنی بھی سازشیں کرے، سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری سب سے زیادہ سندھ میں آئی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی فارن انویسٹرز پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ آج صبح غیر ملکی سرمایہ کاروں کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی۔ ہمیں لوگوں کے لیے کام کرنا ہوں گے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی پالیسیوں سے ملک کو سفارتی محاذ پر نقصان ہوا: شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فارن انویسٹرز نے صحت، ٹرانسپورٹ اور توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی دکھائی۔ میڈیکل سیکٹر میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے ہم سب کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp