وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں فساد برپا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں حالیہ فسادات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ملک کی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف

پیر کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت اعلیٰ حکومتی حکام کی موجودگی میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں زور دیا کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی بے گناہ شہری کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم کسی کو بھی افراتفری پھیلانے اور تیزی سے مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں حالیہ تشدد، توڑ پھوڑ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:ریاست کے خلاف پروپیگنڈا: وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ مجرموں کی نشاندہی اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں اور بدامنی سے نمٹنے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔

نواز شریف نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ صرف فسادیوں کو گرفتار کیا جائے اور بے گناہ افراد کو حراست میں نہ لیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹاسک فورس کو تمام ضروری وسائل مختص کیے جائیں جو بدامنی پھیلانے والوں کی تحقیقات اور ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے وزارت قانون کو فیڈرل پراسیکیوشن سروس کو اپنے دائرہ کار میں ضم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد کی نئی جیل کی تعمیر میں تیزی لانے کا حکم دیا اور اس عمل کو تیز کرنے کے لیے فنڈز کے فوری اجرا کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی ترقی کے لیے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہو چکا، وزیر اعظم شہباز شریف

اجلاس میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع سے متعلق تازہ ترین معلومات بھی سنی گئیں، جس میں دارالحکومت میں سرویلنس کیمرے کی کوریج بڑھانے کے منصوبے شامل ہیں۔ حکام نے نواز شریف کو بتایا کہ اسلام آباد کی نئی جیل اگلے سال مارچ تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟