پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں موسمیاتی تبدیلی پر کیا دلائل دیے؟

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ریاستوں کی ذمہ داریوں پر مشاورتی رائے سے متعلق کیس میں زبانی دلائل دیے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق یہ زبانی دلائل آج ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سامنے دیے گئے ہیں۔ کیس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور شدہ قرارداد کی پیروی کے طور پر شروع کیا گیا۔ کیس ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں ریاستوں کی ذمہ داریوں پر ICJ کی مشاورتی رائے پیش کرنے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بڑی دشمن موسمیاتی تبدیلیاں

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عدالت کے سامنے پاکستان کی پیشی نے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کو اجاگر کیا، اس میں ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ یہ تعاون ایکویٹی اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں (CBDR-RC) کے قائم کردہ اصولوں پر مبنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی سی جے کی مشاورتی رائے سے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر ریاستوں کو قابل قدر رہنمائی فراہم کرنے کی امید ہے۔ ان کارروائیوں میں پاکستان کی شرکت موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اس کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ایرانی عوام کی قسمت کھل گئی، ملک میں سونے کا اہم ذخیرہ دریافت

پیوٹن نے چینی شہریوں کو روس میں 30 روز تک ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

سہیل آفریدی نے وفاق کی رٹ کو چیلنج کیا تو گورنر راج کا آپشن آئین کا حصہ ہے، رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، یا گورنر کی تبدیلی؟ سہیل آفریدی کا فیصلہ ہوگیا

وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون

چولستان کے اونٹوں میں پہلی بار ’گل گھوٹو‘ بیماری کی تصدیق

کالم / تجزیہ

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک

توہم پرست قیادت

کینسر وارڈ