پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنے پروڈکشن آرڈر کے لیے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے سینیٹ سیکریٹری کو خط جمع کرایا ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزید پرھیں: میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں‘، اعجاز چوہدری کا جیل سے خط’
خط میں کہا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔