جناح ہاؤس حملہ  کیس، عمران خان کی بھانجی سمیت پی ٹی آئی کی 4 خواتین قصور وار قرار

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے عمران خان کی بھانجی سمیت 4 خواتین کو قصوروار قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:بہت ہوگیا، اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اس کیس میں تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کی بھانجی سمیت 4 خواتین کو قصوروار قرار دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس سماعت کی، اس موقع پر سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں عمران خان کی بھانجی اور حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی سمیت 4 خواتین کو قصوروار قرار دیا گیا۔

قصور وار قرار پانے والی دیگر 3 خواتین میں سیدہ فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید شامل ہیں۔

اس موقع پر حاجرہ نیازی کے ساتھ ان کے والد حفیظ اللہ نیازی بھی موجود تھے۔

عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر ضمانت پر دلائل طلب کر کیے۔بعد ازاں عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو رونما ہونے والی ہنگامہ آرائی پر مذکورہ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی سانحہ 9 مئی کے نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔

خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان بے گناہ قرار

اسی کیس میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے نامزد ملزمان میں شامل خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان بے گناہ قرار دے دیا۔

بے گناہ قرار پانے والوں میں توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمان، ساجد پرنس، بلال فرحانہ اور فاروق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حسان نیازی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ٹرائل کے لیے فوج کے حوالے کیا گیا ہے، پنجاب پولیس

بے گناہ قرار پانے پر ملزمان کے وکلا نے عبوری ضمانت  واپس لینے کی استدعا کی، جس کے جواب میں عدالت نے عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا۔

جب کہ جے آئی ٹی نے تفتیش میں عمران خان کی بھانجی اور حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی سمیت 4 خواتین کو قصور وار قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟