کن آئی پی پیز سے معاہدہ ہوا، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی سفارش پر بگاس (گنے کا پھوک) سے چلنے والے 8 انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ اسیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی جس کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان آئی پی پیز کی جانب سے پیدا کی جانے والی بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا سے درخواست کرے گی۔

محتاط اندازے کے مطابق اسیٹلمنٹ معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمت میں معمولی کمی ہو گی اور قومی خزانے کو 200 ارب روپے سے زائد کی بچت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی ایک روپے 28 پیسے سستی کردی

کابینہ نے جن آئی پی پیز کے ساتھ اسیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی ہے ان میں سینیئر سیاستدان جہانگیر خان ترین کے 2 آئی پی پیز جے ڈی ڈبلیو یونٹ I اور یونٹ II، وزیراعظم شہباز کے بیٹے سلیمان شہباز چنیوٹ پاور، اس کے علاوہ آر وائے کے ملز، حمزہ شوگر، المعیز انڈسٹریز، تھل انڈسٹریز اور چنار انڈسٹری شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز چنیوٹ پاور لمیٹڈ نامی آئی پی پی کے مالک ہیں۔ اس کمپنی کو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں 11 جون 2014 کو لائسنس جاری کیا گیا اور 30 جون 2045 تک 62.4 میگاواٹ بجلی بنانے کا معاہدہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین پر کتنا بوجھ پڑنے والا ہے؟

سینیئر سیاستدان اور ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے ’اے ٹی ایم‘ سمجھے جانے والے جہانگیر خان ترین کے بجلی بنانے والے پلانٹس سے مجموعی طور پر 52.70 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے ستمبر 2013 سے دسمبر 2043 تک کے معاہدے کیے گئے۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز یونٹ 2 کو گزشتہ سال ایک ارب 9 کروڑ روپے کے کیپیسٹی چارجز ادا کیے گئے ہیں۔

اس وقت پاکستان بجلی بنانے والے کارخانوں کی کل تعداد 100 کے قریب ہے جن میں سے 36 پاور پلانٹس ہوا کے ذریعے بجلی بناتے ہیں۔ 19 آر ایل این جی، 15 فرنس آئل سے 10 سورج کی روشنی سے 8 تھر اور امپورٹڈ کوئلے سے اور 8 جبکہ گنے کے پھوک سے بجلی بناتے ہیں۔

مزید پڑھیے: 3 آئی پی پیز نے ایک سال میں 46 ارب کی بجلی بنا کر 315 ارب کیپیسٹی چارجز وصول کیے

کابینہ نے اس وقت گنے کے پھوک سے بجلی بنانے والے 8 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی ہے۔ ان آئی پی پیز کا بجلی کی پیداوار میں معمولی حصہ ہے اس لیے ان معاہدوں کی اسیٹلمنٹ سے بجلی کے بل میں بالکل معمولی کمی واقع ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ