بالی ووڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹھی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو ولن جیکی شروف کے ساتھ فائٹ سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔
وائرل ویڈیو میں اجے دیوگن پولیس کی وردی میں ملبوس ہیں جبکہ جیکی شروف کو غنڈے کے روپ میں دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو سڑک کے بیچوں بیچ لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو ہمارے ساتھ ہی فلم کر رہے ہیں۔ عامر بنگش نامی صارف ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد کہتے ہیں کہ انہیں اپنے پیسہ اور وقت واپس چاہیے جو انہوں نے اس فلم کو دیکھنے پرلگایا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ فلم کم اور ویڈیو گیم زیادہ لگ رہی ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ ایسے سین خود اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ فلم میں دکھایا جانے والا سب کچھ جعلی اور جھوٹ ہے۔
اس فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، ٹائیگر شروف، اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شویتا تیواری اور جیکی شروف شامل ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون نے ‘لیڈی سنگھم’ کا کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ فلم سنگھم اگین 15 اگست 2024 کو ریلیز ہوئی تھی، روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا بجٹ 200 کروڑ روپے تھا۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ان کی 10 ویں تیزی ترین 100 کروڑ روپے کمانے والی فلم ثابت ہوئی۔