کتابیں پڑھنے اور چوری کرنے کا شوقین ہوں، مراد علی شاہ

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ کتابیں پڑھنے اور چوری کرنے کے شوقین ہیں، کمپیوٹر اور موبائل پر بھی کتاب پڑھ سکتے ہیں لیکن جو مزہ صفحہ الٹ کر کتاب پڑھنے کا ہے وہ کہیں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کتب میلے میں کتابوں سے زیادہ کھانے کی فروخت، خالد انعم نے معافی کیوں مانگی؟

کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پھلتا پھولتا رہے گا، لیکن اس کو نظر لگانے والے خود ختم ہوجائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا ’کتابیں خریدنے کا شوقین ہوں اور کتابیں چوری کرنے کا بھی شوقین ہوں، دوستوں سے کتابیں لے کے جاتا ہوں مگر ان کو واپس نہیں کرتا۔‘

انہوں نے کہا کہ کتابیں آپ کمپیوٹر، فون یا آئی پیڈ پر دیکھ سکتے ہیں لیکن میں اس بات سے 100 فیصد متفق ہوں کہ جو مزہ کتاب ہاتھ میں لے کر پڑھنے کا ہے، ورک الٹنے کا جو مزہ ہے اور زبان پہ ہاتھ لگانے کا جو مزہ ہے وہ کہیں اور کتاب پڑھنے میں نہیں ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ اعزاز کی بات ہے، کراچی میں 19 ویں اردو کانفرنس ہوئی ہے، ثقافت اور تخیل سے بھری تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پہلا ادبی میلہ

ان کا کہنا تھا کہ بک فیئر کتاب سے محبت کرنے والوں تک رسائی کا ذریعہ ہے، کراچی میں ہی دنیا کا سب سے بڑا کلچرل میلہ ہوا، کراچی کو نظر لگانے والے خود ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کتب میلہ میں لوگوں کا رش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp