چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کراچی جیل اصلاحات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجداری مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے میکانزم تیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے جسٹس (ر) ارشاد علی شاہ کی زیر قیادت جیل اصلاحات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے جیل اصلاحات کا دائرہ کار خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا

جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ جیل اصلاحات کے جاری اقدامات کے ایک حصے کے طور پر چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے 12 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ برانچ رجسٹری، سندھ میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس کا مقصد اصلاحی نظام میں اہم چیلنجوں سے نمٹنا تھا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اجلاس کا مقصد مشترکہ طور پر منظم مسائل کی نشاندہی اور ان کو حل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں سندھ: اب قیدی جیل میں رہ کر عدالت میں پیش ہوں گے

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کے لیے فوری اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اورکہا کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے 3 سال سے زیادہ عرصے سے فیصلوں کے منتظرقیدیوں سے متعلق مقدمات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایسے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے میکانزم تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے تجویز دی کہ فوجداری مقدمات میں انصاف کی فراہمی میں اصلاحات کے بارے میں سابقہ پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے ملک کے دور دراز علاقوں کا وزٹ جاری، گوادر جیل کا بھی دورہ

اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس ارشاد علی شاہ (ریٹائرڈ) سندھ ہائی کورٹ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے سیکرٹریز، انسپکٹر جنرل آف پولیس، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اراکین صوبائی اسمبلی عبدالرزاق راجہ اور شیخ عبداللہ اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے سی ای او بیرسٹر حیا ایمان بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران صوبہ سندھ کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جیلوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی اور جیلوں میں سہولیات اور انصاف کی جلد فراہمی کے مقصد کے تحت ایک جامع اصلاحاتی پیکج تجویز کرے گی۔

مزید پڑھیں:جیل اصلاحات: چیف جسٹس کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں 9 مئی واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ بھی شامل

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ذیلی کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) ارشاد علی شاہ کریں گے جبکہ اس کے کوآرڈینیٹر بیرسٹر حیا ایمان زاہد جبکہ عبدالرزاق راجہ اور شیخ عبداللہ ممبر ہوں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق ذیلی کمیٹی کے مینڈیٹ میں قیدیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قابل عمل سفارشات تیار کرنا، پیشہ ورانہ تربیت، ذہنی صحت کی مدد اور تعلیمی اقدامات جیسے بحالی کے پروگرام متعارف کروانا اور رہائی کے بعد قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شامل ہے۔

 مزید پڑھیں: جسٹس یخییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیوں بنایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

دوسرے صوبوں کی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کے لیے کامیاب صوبائی ماڈلز کی طاقت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ یہ سفارشات قومی جیل اصلاحات پالیسی کا ایک اہم جزو ہوں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس قبل سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کے پہلے دورے کے موقع پر چیف جسٹس نے عملے سے گفتگو کے دوران عدالتی احاطے میں آنے والے مدعا علیہان کو مثالی خدمات پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہورہی ہیں، لگتا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان

انہوں نے ہدایت کی کہ مدعا علیہان کے ہر مسئلے کو قانون کے تحت شائستگی اور مؤثر انداز میں نمٹا جائے۔ انہوں نے ایک فرنٹ ڈیسک قائم کرنے کی تجویز بھی دی تاکہ مدعی کے ساتھ انتہائی احترام اور وقار کے ساتھ برتاؤ کیا جاسکے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ غیر مہذب رویے کی کسی بھی شکایت کے نتیجے میں مجرم کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عملے کو یقین دلایا کہ پروموشن اور سروس سے متعلق معاملات سمیت ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا بشرطیکہ وہ خدمات کی فراہمی اور شائستگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔ رجسٹرار عملے کے خدشات کے بروقت حل کے لیے رجسٹری کا دورہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل