وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کا حکم

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے اور ملک کی مستقبل کی بجلی کی پیداوار کی حکمت عملی پر عمل درآمد میں تیزی لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی سستی کرنا کسی ایک جماعت کا نہیں، پوری قوم کا مطالبہ ہے، ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف

جمعہ کو اسلام آباد میں ملک میں بجلی کے منصوبوں کا جائزہ لینے اور تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے زور دیا کہ مستقبل میں توانائی کے منصوبوں میں کم لاگت پر بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے منصوبوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ وزیر اعظم نے بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری پن بجلی کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پن بجلی سستی اور ماحول دوست بجلی کا ذریعہ ہے اس پیدا ہونے والی بجلی انتہائی سستی ہے اور اس سے صارفین کو فائدہ پہنچتا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نے بجلی کی موجودہ پیداوار کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کے آغاز کی بھی حمایت کی اور کہا کہ شمسی توانائی ایک پائیدار اور کم لاگت مؤثر حل ہے جسے عالمی سطح پر اپنایا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے موسم کے اعتبار سے پاکستان میں شمسی توانائی کے وسیع پوٹینشل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو فرسودہ اور غیر فعال پاور پلانٹس کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا، جو کم بجلی پیدا کرتے ہیں اور ایندھن کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کی آڈٹ رپورٹ جاری، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

انہوں نے ان پلانٹس کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی کیونکہ ان کی بندش سے ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت اور صارفین کے لیے بجلی کی لاگت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں جاری اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے پر زور دیتے ہوئے ایک ایسے نظام کی ضرورت پر زور دیا جو پیداواری لاگت کی بنیاد پر سستی بجلی کا انتخاب اور ترسیل کرے۔

مزید پڑھیں:جذبات میں کہہ گیا تھا کہ 6 مہینے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کے شعبے میں تمام اصلاحات مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں اور ضروری اقدامات پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں نئے اور جاری منصوبوں، پاور سیکٹر ریفارمز پر پیش رفت اور بجلی کی موجودہ طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو درآمدی ایندھن پر چلنے والے پاور پلانٹس کی بندش اور پاور ٹرانسمیشن سسٹم میں پیش رفت کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘