ونڈو یا اسپلٹ اے سی، اے سی خریدتے وقت کن باتوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے؟

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ اپنے کمرے کے سائز کے اعتبار سے ونڈو یا اسپلٹ اے سی کا انتخاب کر سکتےہیں۔

عام طور پر ونڈو اے سی بھاری ہوتے ہیں کیونکہ ان میں ایک ہی باکس میں تمام اجزا شامل ہوتے ہیں۔ اس لیے اس قسم کے اے سی زیادہ سستے ہوتے ہیں۔

اگر آپ کے کمرے میں کھڑکیاں نہیں ہیں تو اسپلٹ اے سی صحیح انتخاب ہے۔ خوبصورتی کے اعتبار سے اکثر لوگ اسپلٹ اے سی کو ترجیح دیتے ہیں۔

اسپلٹ اے سی دوحصوں پر مشتمل ہوتا ہے پہلا اِن ڈور یونٹ اور دوسرا ایکسٹرنل کمپریسر۔

اے سی کے لیے استعمال کیا جانے والے لفظ ٹن سے مراد وزن نہیں بلکہ یہ اے سی کی ٹھنڈک کی صلاحیت کے حوالے سے استعمال کیا جاتا ہے۔

اے سی کی ٹھنڈک کی پیمائش ٹنوں میں کی جاتی ہے۔

اے سی کے ٹن کے حوالے سے آپ کو اپنے کمرے کا سائز مد نظررکھنا چاہیے۔

1ٹن اے سی :120مربع فٹ تک کے کمروں کے لیے موزوں ہے۔
1.5ٹن اے سی:180مربع فٹ تک کے کمروں کے لیے موزوں ہے۔
2ٹن اے سی:250مربع فٹ تک کمروں کے لیے موزوں ہے۔

 انورٹر بمقابلہ نان انورٹر اے سی

انورٹر ٹیکنالوجی کا استعمال ونڈو اے سی میں کم ہی کیا جا تا ہے زیادہ تر یہ ٹیکنالوجی  اسپلٹ اے سی  کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔

انورٹر ٹیکنالوجی تیز چلنے والی کولنگ کے لیے ایک کمپریسر ٹیکنالوجی ہے۔

انورٹر اے سی کمپریسر کی رفتار کو منظم کرنے کے لیے متغیر فریکوئنسی ڈرائیو کا استعمال کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ 2ٹن اسپلٹ اے سی خریدتے ہیں تو کمپریسر درجہ حرارت کی بنیاد پر 0.5 ٹن اور 1.5 ٹن کولنگ کی صلاحیت کے درمیان کام کر سکتا

ہے۔ یعنی اے سی باہر کے درجہ حرارت کی بنیاد پر بجلی کا استعمال بہتر اور منظم طریقے سے کر سکتا ہے۔ انورٹر اے سی بڑے کمرے کو بہت تیزی سے ٹھنڈا کرتے ہیں۔

ونڈو اور اسپلٹ اے سی کا موازنہ کرتے ہوئے یاد رکھیں کہ بہترین ٹیکنالوجی کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انورٹر اے سی نہ صرف مہنگی قیمت رکھتے ہیں بلکہ مرمت کے اخراجات کے حوالے سے کسی نان انورٹر اے سی کے مقابلہ میں زیادہ مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان

ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز سے محروم، لاکھوں مقدمات التوا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

اسرائیل نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان کو رہا کردیے

ویڈیو

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟