وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 دسمبرتک ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ملنے والی درخواستیں کامیاب تصورکی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:آج حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن

پیر کو ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت کی جانب سے مزید حج درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی تاہم منگل 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہو گا۔

مزید پڑھیں: حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری میں تاریخ میں کتنی توسیع کی گئی ہے؟

وزارت سے جاری بیان کے مطابق 17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے اصول پر کامیاب تصور کی جائیں گی۔

وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبرکو نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے، عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ نئے اعلانات کے لیے موبائل ایپ ’پاک حج ‘ اپنے سمارٹ فون پرلازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ انہیں فوری رہنمائی اور آگاہی میسرآ سکے۔

دوسری جانب نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام موصول درخواستوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کی صبح 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کردیں، بصورت دیگروزارت نامکمل درخواستوں کی ذمہ دارنہیں ہو گی۔

یہ بھی  پڑھیں: حج 2025: درخواستوں کے لیے بینک ہفتہ اور  اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

 ترجمان نے کہا کہ واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پرمحدود دنوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں