آج حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج ( منگل ) آخری دن ہے۔ آج نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔ اب تک وصولی ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 74 ہزار 337 ہے۔

مزید پڑھیں: حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری میں تاریخ میں کتنی توسیع کی گئی ہے؟

ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ریگولر حج اسکیم میں 2 لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حج 2025: درخواستوں کے لیے بینک ہفتہ اور  اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

دوسری قسط 4 لاکھ بمع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے 10 روز کے اندر جمع ہوں گی جبکہ بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے یا پیاروں کو حج کے لیے بلا قرعہ اندازی اسپانسر کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp