آزاد جموں و کشمیر میں عوامی حمایت سے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جہاں کامیابی کے ساتھ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے، وہیں ان کی اس پرامن جہدوجہد نے آزاد کشمیر کے راویتی سیاست دانوں کو عوامی حمایت سے مکمل طور پر محروم کردیا ہے اور وہ اس وقت تہنا کھڑے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟
آزاد کشمیر میں یہ عمومی خیال ہے کہ لوگوں نے ان روایتی سیاست دانوں کو مسترد کردیا ہے اور لوگ ان پر بھروسہ کرنے کے لیے تیار نہیں کیوں کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے روایتی سیاستدان گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے ہی لوگوں کا استحصال کرتے چلے آرہے ہیں۔
اس بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں