بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز گابا میں کھیلے جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جا رہے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے اسٹیون اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کی سینچریوں کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 445 بنائے۔ جواب میں بھارت نے اب تک 252 رنز بنائے ہیں اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔ اب میچ کے آخری دن انڈیا کو آخری وکٹ کے ساتھ میدان میں اترنا ہے جبکہ آسٹریلیا کو انڈیا پر اب بھی 193 کی سبقت حاصل ہے۔
یوں بظاہر بھارتی ٹیم میچ ہارنے کے بالکل قریب ہے لیکن بھارتی کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈریسنگ روم میں بیٹھے میچ دیکھتے اور فالو آن سے بچنے پر جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
— Sau Al'Nassr (@bimarsangakkara) December 17, 2024
ویڈیو پر متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یقیناً میچ کا فیصلہ ہونے سے قبل جشن منانا ناقابل فہم ہے جبکہ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی ٹیم ہے۔
abeyaar ye kesi team hai 😭✋ https://t.co/9chDp0eX1l
— potato potahto (inactive) (@_seonhoe_) December 17, 2024
ایک ایکس صارف نے جشن مناتے انڈیا کے کھلاڑیوں کو ’بے شرم‘ کہہ دیا۔
Shameless 😭 https://t.co/aFborv0E5d
— CorballyDread (@LfcSzobo) December 17, 2024
حفیظ فین گرل نامی ایکس اکاؤنٹ نے لکھا کہ انڈین کھلاڑی جشن تو ایسے منا رہی ہے جیسے میچ جیت گئے ہوں۔
follow on celebrate tau aise kr rahe jaise match jeet gye hoon 🤣😭 https://t.co/yPB3pHPlVw
— HafeezFanGirl 🤍🫶🏻 (@HafeezFanGirl) December 17, 2024
فردوس نامی صارف نے کہا کہ آپ اس ویڈیو کو جتنی بار بھی دیکھیں ہر بار پہلے سے زیادہ مضحکہ خیز لگتی ہے۔
the more you watch it the funnier it gets https://t.co/xLuTKnsDNW
— firdous (@urbanmonnk) December 17, 2024
شبھ سنہا نے طنزاً لکھا کہ بھارتی ٹیم ایسے جشن منا رہی ہے جیسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت گئی ہو۔
These guys are celebrating as if they just won the WTC😭😭 https://t.co/8dEqV0X7QB
— Shubh Sinha (@iamshubhsinha) December 17, 2024