قائداعظم لائبریری لاہور میں لنکن کارنر کا باضابطہ آغاز، امریکی سفیر کیا کہتے ہیں؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائداعظم لائبریری لاہور میں لنکن کارنر کے باضابطہ کھلنے پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔

منگل کے روز لاہور میں قائداعظم لائبریری میں لنکن کارنر کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے یہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون اور ثقافتی تبادلے کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، دونوں ممالک 75 سال سے تعاون اور اشتراک کررہے ہیں، قائداعظم لائبریری میں لنکن کارنر امریکا اور پاکستان کے عوام کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے مسلسل عزم کی نشاندہی کرتا ہے، یہ کارنر پاکستان کے روشن اور باصلاحیت نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا باہمی تعلقات کا فروغ، امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کا کراچی کا دورہ

انہوں نے کہا کہ لنکن کارنر ایک متحرک مرکز کے طور پر کام کرے گا جو یہاں مطالعے کے شوقین افراد کے لیے بہت سے پروگرام اور وسائل پیش کرتا ہے، یہ نئی سہولت پاکستان کے نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔

 ’ہمارے تحقیقی ڈیٹا بیس کے ذریعے 40 ہزار سے زیادہ تعلیمی جرائد تک رسائی، ہنر اور امریکا میں بیرون ملک مطالعہ اور تبادلہ پروگرام کے مواقع کے بارے میں تازہ ترین معلومات رکھتے ہیں، یہ پاکستانیوں اور امریکیوں کے لیے باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کے لیےخوش آئند جگہ بھی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: سابق سفیر افراسیاب مہدی ہاشمی کی منفرد تصنیف ’ایکسپریشنز‘ نے کوزے میں دریا بند کردیا

امریکی سفیر نے کہا کہ لنکن کارنرز نہ صرف پاکستانیوں اور امریکیوں کو ٹیکنالوجی، ثقافتی پروگراموں اور خصوصی تقریبات کے ذریعے جوڑتے ہیں بلکہ خیالات کے صحت مند تبادلے، مباحثے اور رضاکارانہ طور پر بھی کام کرتے ہیں، لنکن کارنرز کے پروگراموں میں انٹرپرینیورشپ سے لے کر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے تخلیقی مواد بھی شامل ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ ان سب کا مقصد مستقبل کے لیڈروں کو متاثر کرنا، ثقافتی تقسیم کو ختم کرنا، اور افراد کو اپنی کمیونٹیز، جمہوری عمل اور عالمی منظر نامے میں فعال حصہ لینے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ