یونان: کشتی حادثات میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن ختم

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان میں کچھ روز قبل تارکین وطن کی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن ختم کرتے ہوئے تمام لاپتا افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں یونان کشتی حادثہ کیوں پیش آیا، وجہ سامنے آگئی

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یونان میں کچھ روز قبل 3 مختلف کشتیوں کو حادثات پیش آئے ہیں، جن میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھی لیبیا میں 5 ہزار کے قریب پاکستانی موجود ہیں جو یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں، اور مختلف ایجنٹوں کے پاس ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں جو پاکستانی موجود ہیں وہ پاکستان سے ویزا لے کر قانونی طور پر وہاں پہنچے ہیں، اور وہاں سے یورپ منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونان میں تارکین کی کشتیوں کو حادثات پیش آئے تھے، گزشتہ روز پاکستانی حکام نے بتایا تھا کہ اب تک 5 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں یونان کشتی حادثہ:وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے 2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور معصوم پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے کے غیرقانونی طریقوں کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp