پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لیے ادویات سمیت امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کابینہ نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں پیدا شدہ صورت حال کے پیش نظر عوام کے لیے ادویات اوردیگر سامان بھیجنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ادویات بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ کا احتجاج میں زخمی اور شہید پولیس اہلکاروں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پارا چنار کے عوام کے لیے امدادی سامان فوری طورپر بھجوانے کی ہدایت کی اور کہاکہ پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ چین میں وفد کو ملنے والی غیر معمولی پذیرائی پنجاب کے عوام کے لیے باعث فخر ہے، چین نے 1.6 ارب انسانوں کو اپنی طاقت بنا کر ترقی کی۔ چین کی ترقی قابل تقلید مثال ہے، ہم بھی محنت کر وہ سب حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین کے اسکولوں، اسپتالوں اور سڑکوں پر کوئی کاغذ تک پڑا ہوا نہیں دیکھا، چین کے عوام میں اتھارٹی کو تسلیم کرنے کا رویہ قابل تقلید ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دیدی

مریم نواز نے کہاکہ چینی عوام کے خیالات میں نا قابل بیان حد تک ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دل چاہتا ہے کہ پنجاب چین کی طرح ہر دن ترقی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp