وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ نے سمندری حیات کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، یہی صورتحال رہی تو سمندری حیات معدوم ہوجائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ارکین پارلیمنٹ اور چیف سیکریٹری بلوچستان کے ہمراہ گوادرکا دورہ کیا، جہاں انہوں کو گوادر سے متصل ساحلی علاقے سربندن میں شپ بریکنگ یارڈ کی مجوزہ سائٹ پربریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گوادر آمد ، منتخب علاقائی اراکین پارلیمنٹ اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی ہمراہ
وزیر اعلٰی بلوچستان کو گوادر سے متصل ساحلی علاقے سربندن میں شپ بریکنگ یارڈ کی مجوزہ سائٹ پر بریفنگ دی گئی
شپ بریکنگ یارڈ منصوبے میں مقامی آبادی کو کیا فائدہ کیا… pic.twitter.com/BZKJnSxvsC— Daily Qudrat ( Latest News ) (@DailyQudrat) December 20, 2024
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شپ بریکنگ یارڈ منصوبے میں مقامی آبادی کو کیا فائدہ کیا نقصان ہوگا تفصیلی رپورٹ مرتب کی کی جائے، تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان خون کے ذریعے آزاد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی بھی منصوبے پر عمل درآمد سے قبل مقامی نمائندوں اور آبادی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے،مقامی ماہی گیروں کے تحفظات دور کئے بغیر منصوبے پر عمل درآمد بے سود ہوگا، عام آدمی کو اعتماد دلانا ہوگا کہ شپ بریکنگ یارڈ سے مقامی لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اس منصوبے سے عام آدمی کی زندگی میں کیا مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عوامی مفاد کے برعکس کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، کثیر الجہتی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیں گے، مقامی منتخب پارلیمانی نمائندوں، عمائدین اور عوام سے مشاورت کرکے قابل قبول فارمولا مرتب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مچھلیوں کی نسل کشی کرنے والے بھی دہشت گرد ہیں، مولانا ہدایت الرحمان
وزیراعلیٰ نے صوبے کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ پر برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو آئندہ کچھ سالوں میں سمندری حیات معدوم ہوجائیں گی، غیر قانونی ٹرالنگ نے سمندری حیات کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، غیر قانونی ٹرالنگ کو سختی سے روکنا ہوگا۔














