جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) حملہ کیس میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود، وزیراعلیٰ گنڈاپور، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز، شہریار آفریدی، کنول شوزاب، عمر تنویر بٹ اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بریت کی درخواستوں کے خلاف دلائل دیے جبکہ وکلا فیصل چوہدری اور فیصل ملک نے قانونی ٹیم کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔

درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد بریت کی درخواستیں بے معنی ہو گئیں۔ عدالت نے نامکمل دستاویزات کی وجہ سے چاروں ملزمان کی بیرون ملک جانے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 14 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی۔

کیس میں اب تک مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے جبکہ عدالت نے کیس میں نامزد دیگر 6 ملزمان کو بھی ہفتہ 22 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس 9 مئی کو ہونے والے فسادات سے شروع ہوا تھا جو سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پھوٹ پڑے تھے۔

مزید پڑھیے: جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

پرتشدد مظاہروں میں راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)، لاہور میں کور کمانڈر کے گھر اور دیگر سمیت فوجی تنصیبات سمیت عوامی املاک پر بھی حملے کیے گئے۔

فوجی املاک پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے متعدد ارکان کو آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں