فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ، 16 جوان شہید، 8 دہشتگرد ہلاک

اس موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا اور قربانیوں کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرےگی۔ ریاست کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو قیمت چکانا ہوگی۔

آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرات اور غیرمتزلزل عزم ملک کی خودمختاری کا سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو قوم کے حقیقی ہیرو قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں افواج پاکستان کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک جوان شہید، 7 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہاکہ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشتگردی پر اکسانے اور مالی مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے۔ قبل ازیں وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار