ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوزوکی آلٹو ایندھن کی بہترین بچت، جدید ڈیزائن اور متاثر کن کارکردگی کی بدولت پاکستانیوں کی پسندیدہ گاڑی ہے۔ ایروڈینامک ڈیزائن اور منفرد لائنز کے ساتھ، آلٹو ایک پُرجوش اور دلکش انداز پیش کرتی ہے۔ کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور اضافی اسٹوریج کی سہولت موجود ہے، جو تمام مسافروں کے لیے آرام دہ سفر کو یقینی بناتی ہے۔

سوزوکی آلٹو 660 سی سی CCR سیریز انجن سے لیس ہے، جو 3 سلنڈر پیٹرول انجن کے ساتھ ایندھن کی بچت اور بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ چاہے گنجان شہر کی سڑکیں ہوں یا موٹروے کا سفر، آلٹو اپنی قابل اعتماد کارکردگی سے صارفین کو متاثر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا

جو لوگ باقاعدگی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کراتے ہیں وہ سوزوکی آلٹو کی خریداری میں ودہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ حکومت نے ٹیکس کمپلائنس کو فروغ دینے کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نظام کو اس طرح تشکیل دیا ہے کہ فائلرز کو نان فائلرز کی نسبت کم ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان میں سوزوکی آلٹو 4 مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے، جن کی قیمتیں اور فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سوزوکی آلٹوVX کی قیمت ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد 23 لاکھ 42 ہزار 655 روپے ہے۔

ودہولڈنگ ٹیکس 11 ہزار 665 روپے

مزید پڑھیں: سوزوکی کلٹس کی قیمت فائلرز اور نان فائلرز کے لیے کیا ہوگی؟

سوزوکی آلٹو VXR کی قیمت ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد 23 لاکھ 78 ہزار 353 روپے ہے۔

ودہولڈنگ ٹیکس 13 ہزار 535 روپے ہے۔

سوزوکی آلٹو VXR-AGSکی قیمت ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد 29 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہے۔

ودہولڈنگ ٹیکس 14 ہزار 470 روپے

سوزوکی آلٹو VXL-AGDکی قیمت ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد 30 لاکھ 60 ہزار 225 روپے ہے۔

ودہولڈنگ ٹیکس 15 ہزار 225 روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

کیا ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں؟

افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی