قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اپنے میڈیا ہاؤس کی بنیاد رکھ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان یونس خان کی نئی ذمہ داریاں، کس ٹیم نے ہیڈ کوچ بنالیا؟
یونس خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے وہ ان کے اکاؤنٹس کو فالو کریں اور شیئر کریں تاکہ وہ تازہ ترین واقعات سے باخبر رہ سکیں۔
سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ یونس خان نے باضابطہ طور پر اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا ہے، یہ نیا پلیٹ فارم جلد ہی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور شخصیات کو اکٹھا کرے گا، جہاں خصوصی تقریبات، متاثر کن کہانیاں اور دلچسپ اپ ڈیٹس پیش کی جائیں گی۔
Dear Fans,
Exciting news! 🎉
Younus Khan has officially launched his own Media House, where many top sports stars and celebrities will soon join him for exclusive events, inspiring stories, and exciting updates.Stay connected and be the first to know all the latest happenings…
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) October 29, 2025
انہوں نے مداحوں سے کہا کہ یونس خان آفیشل کو فالو کریں تاکہ تازہ ترین سرگرمیوں سے سب سے پہلے باخبر رہیں۔














