یوم قائد اعظم پر ایرانی سفیر کا بانی پاکستان کو زبردست خراج تحسین

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری  مقدم  کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے  149ویں پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ’میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی ٹوئٹ میں ایرانی سفیر نے لکھا کہ ’پاک سرزمین جو آج اسلامی دنیا میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، یہ عظیم فلاسفر علامہ اقبال کی فکری قیادت اور قائد اعظم کی سیاسی کوششوں کا نتیجہ ہے‘۔

ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے مزید لکھا کہ ’یہ دونوں متاثر کن شخصیات پاکستان کی عظیم قوم کی آزادی، اتحاد اور ایمان کی علامت ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp