جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد سابق رکن قومی اسمبلی بلال احمد پر فرد جرم عائد

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد سابق رکن قومی اسمبلی بلال احمد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کی موجودگی میں فرد جرم عائد کی جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو عدالت نے 3 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود، وزیراعلیٰ گنڈاپور، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، عمر ایوب کی جانب سے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت آج ہی اپنا فیصلہ سنائے گی۔

عدالت نے سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ پر جانے کی درخواست کوائف مکمل نہ ہونے پر خارج کرتے ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد

واضح رہے کہ ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی، جس پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp