آذربائیجان کا مسافر طیارہ کس کے میزائل کا نشانہ بنا؟

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز آذربائیجان سے چیچنیا جانے والے مسافر طیارے کی قازقستان میں تباہی سے متعلق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ طیارہ میزائل حملے کا نشانہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں:آذربائیجان کا چیچنیا جانے والا مسافر طیارہ تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے آذربائیجان کے طیارے کی تباہی سے متعلق تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق طیارے کےملبے پر دھاتی ٹکڑوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

جہاز کے ملبے پر ان نشانات کی موجودگی سے خدشہ پیدا ہوا گیا ہے کہ شاید آذربائیجان کا مسافر طیارہ میزائل کا نشانہ بنا ہے۔

رپورٹ میں ہوئے انکشاف کے بعد قازقستان میں آذربائیجان کے آذربائیجان ایئرلائن نے تحقیقات مکمل ہونے تک روس کے لیے فلائٹ آپریشن روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ آغاز میں طیارہ کی تباہی کی وجہ انجن سے پرندہ ٹکرانے کو قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جانے والا مسافر طیارہ قازقستان میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ گیا تھا۔

طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے، مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار  39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp