ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ امریکا میں منعقدہ تقریب ادھوری چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا اور مصطفیٰ کے کردار میں نظر آنے کے بعد مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ آن اسکرین ہٹ جوڑی ان دنوں امریکا میں ہے جہاں وہ مختلف تقریبات میں اپنے مداحوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی شہر چندی گڑھ جانے کے لیے کیوں بیتاب ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ امریکا میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے مداحوں کو الوداع کہے بغیر ہی تقریب ادھوری چھوڑ کرچلے گئے، جس پر ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی اور کہانیاں سامنے آنے لگیں کہ ہانیہ عامر کی شو کے منتظمین سے لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر تقریب ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔

ادکارہ ہانیہ عامر اچانک شو چھوڑ کر وہاں سے باہر نکل کر رہائی ہوٹل میں چلی گئیں، جس پر اداکار فہد مصطفیٰ کافی پریشان نظر آئے اور حاظرین کو کچھ دیر تک خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ بھی شو چھوڑ کرچلے گئے۔

اس حوالے سے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شو شروع ہونے سے قبل بیک اسٹیج پر ہانیہ عامر کی امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے مقامی پروموٹر ناصر صدیقی سے شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔

دوسری طرف  ہانیہ عامر نے بھی وضاحت کی ہے کہ آرگنائزر نے ان کے منیجر کے ساتھ بدتمیزی کی اور وہ کبھی بھی بے عزتی برداشت نہیں کریں گی، اس لیے وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر وہاں سے چلی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ نے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو 2 ایوارڈز سے نواز دیا

ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے اسٹیج چھوڑ کر جانے کے بعد شو کے منتظمین کو صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے میڈیا نمائندوں پر بھی اپنا غصہ نکالا۔

یاد رہے کہ اس شو میں شرکا شام 7 بجے سے انتظار کررہے تھے جبکہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفی اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے شو میں پہنچے تھے، اس کے باوجود وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ: قدیم ترین مسجدِ عثمان بن عفان میں صدیوں پرانے حیران کن آثار دریافت

افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

ویڈیو

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

کالم / تجزیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے