اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی شہر چندی گڑھ جانے کے لیے کیوں بیتاب ہیں؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانیہ عامر نے بھارتی فلم انڈسٹری کی مداح ہیں اور وہ بالی ووڈ اور اس کے ایک سپر اسٹار شاہ رخ خان کے لیے بہت محبت رکھتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی بالی ووڈ فلم جو انہوں نے بچپن میں دیکھی وہ بادشاہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

ہانیہ نے شیئر کیا کہ ان کی والدہ نے ایک سی ڈی پر فلم چلائی جسے انہوں نے 25 سے زیادہ مرتبہ دیکھا ۔ انہوں نے اسے ایک ’کلر مووی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ان پر دیرپا تاثر چھوڑا حالانکہ وہ اس وقت بالی ووڈ کو پوری طرح سے نہیں سمجھتی تھیں۔

ہانیہ کا خیال ہے کہ بادشاہ جیسی فلمیں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں اور ایک تعلق کا احساس پیدا کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے: ’اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘ ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان سے ملنے کے لیے منتیں

جب بالی ووڈ کے کسی کردار کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ ادا کرنا پسند کریں گی تو ہانیہ نے کہا کہ اس حوالے سے وہ بھول بھلیاں سیریز سے ’چھوٹا پنڈت‘ کا انتخاب کریں گی۔

ہانیہ عامر کو کونسی فلموں میں کیا چیز اچھی لگتی ہے؟

ہانیہ نے اپنی کچھ پسندیدہ بالی ووڈ فلموں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوم شانتی اوم کو اس کے تفریحی انداز کے لیے، تماشا کو اس کی گہری کہانی کے لیے اور رام لیلا کو اس کے خوبصورت رومانس کے سبب لیے رام لیلا بے انتہا پسند کرتی ہیں۔

ہندوستانی گلوکار اور ریپر، بادشاہ کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ وہ ان کے صرف ایک بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگ اکثر ان کی دوستی کا غلط مطلب لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’موم بتیے‘ پر ہانیہ عامر کی لپ سنگنگ، بے ساختگی پر مداح جھوم اٹھے

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ہندوستان کی کس جگہ جانا پسند کریں گی تو انہوں نے چندی گڑھ کا نام لیا کیوں کہ ان کے دوست بادشاہ اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہانیہ ہندوستانی ثقافت اور بالی ووڈ کی بہت مداح ہیں جنہیں سراہنے میں وہ کسی کنجوسی سے کام نہیں لیتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدید نظام پانی نہ بچا سکا تو بھارت کو صدیوں پرانے آبی نظام یاد آگئے

سلیکون ویلی کا مصنوعی ذہانت سے متعلق مستقبل کا تصور کیوں تشویش کا باعث بن سکتا ہے؟

میر رضا علی قتل کیس: مقتول کے اہلخانہ کا عدالتی کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، جے آئی ٹی بنانے کی استدعا

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر B3 کردی، یہ حکومتی پالیسیوں پر عالمی اعتماد ہے، وزیراعظم کا خیرمقدم

مدارس کی رجسٹریشن و دیگر معاملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی، طاہر اشرفی

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار