آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو مسخرہ اور ڈرپوک قرار دیدیا

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی کی آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنے اور تلخی کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے انہیں مسخرہ قرار دیا ہے، ساتھ ہی ان کے لیے ڈرپوک کا لفظ بھی استعمال کیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کرنے کے باوجود آسٹریلوی میڈیا اس معاملے کو اچھال رہا ہے۔ ایک اخبار میں ویرات کو کوہلی کو ’مسخرہ کوہلی‘ لکھا گیا اور ساتھ ہی ان کے لیے ڈرپوک کا لفظ بھی استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سام کونسٹاس سے الجھنے والے ویرات کوہلی بھاری جرمانے سے کیسے بچے؟

یاد رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔ جمعرات، 26 دسمبر کو کوہلی نے کھیل کے پہلے سیشن میں آسٹریلوی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی سام کونسٹاس کو دانستہ کندھا مارا تھا، انہیں ایسا کرتے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کرلیا تھا۔

لائیو میچ کے دوران ویرات کوہلی کی آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔ بھاری جرمانے کے بعد ویرات کوہلی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ سے ملاقات کی جو 10 منٹ تک جاری رہی تھی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی صحافی کے ساتھ تلخ کلامی، ویرات کوہلی بےقابو ہوگئے

ریفری سے ملاقات میں سابق انڈین کپتان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ کوہلی کی جانب سے غلطی تسلیم کیے جانے کے بعد ان پر عائد بھاری جرمانے کو لیول 1 کے جرم کا الزام عائد کیا گیا، جو میدان میں ہاتھا پائی کی سب سے ہلکی سزا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp