سام کونسٹاس سے الجھنے والے ویرات کوہلی بھاری جرمانے سے کیسے بچے؟

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں آسٹریلیا کے خلاف انڈیا کے چوتھے ٹیسٹ میں سام کونسٹاس کو کندھا مارنے پر انڈین اسٹار بلے باز ویرات کوہلی پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’ویرات کوہلی نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا‘، کس ملک رہائش اختیار کرنے والے ہیں؟

اس بھاری جرمانے کے بعد ویرات کوہلی نے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ سے ملاقات کی جو 10 منٹ تک جاری رہی۔

ریفری سے اس ملاقات میں سابق انڈین کپتان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

کوہلی کی جانب سے غلطی تسلیم کیے جانے کے بعد ان پر عائد بھاری جرمانے کو لیول 1 کے جرم کا الزام عائد کیا گیا، جو میدان میں ہاتھا پائی کی سب سے ہلکی سزا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  (جمعرات، 26 دسمبر) کوہلی نے کھیل کے پہلے سیشن میں آسٹریلوی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی سام کونسٹاس کو دانستہ کندھا مارا تھا، انہیں ایسا کرتے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کرلیا تھا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں