جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
اپنے ایک ویڈیو پر بیان میں انہوں نے کہاکہ میری پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے خبریں درست نہیں، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کیوں کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بتایا
انہوں نے کہاکہ جو لوگ میرے کردار اور سوچ و فکر سے واقف ہیں وہ ایسی چیزوں پر مسکرا دیتے ہیں، ایسی باتیں بالکل ایک فراڈ ہے۔ میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ سنی سنائی باتوں کو آگے نہ پھیلایا کریں، کوئی بھی خبر ملے تو پہلے اس کی تحقیق کیا کریں۔
مشتاق احمد نے کہاکہ اسلامی تحریک میری روح میں سمائی ہوئی ہے، جیسے مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی میں اسلامی تحریک کے بغیر نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے کہاکہ میں اپنے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ کم از کم وہ ایسی باتوں کو نہ پھیلائیں۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد یونائیٹڈ کا جیت پر جشن: سینیٹر مشتاق احمد خان تنقید کیوں کر رہے ہیں؟
واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مشتاق احمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آج اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔