وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کےملبوسات خواتین میں خاصے مقبول ہیں۔ گزشتہ دنوں اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں بھی مریم نواز توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ رسم نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں مریم نواز کے پہناوے کے کافی چرچے ہیں۔ سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا بھارتی ڈیزائنر ’سبیاساچی‘ کی نومبر 2024 میں جاری کردہ کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کے پوتے زید حسین کی شادی کی تقریبات جاتی امراء میں جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دیدہ زیب سرخ رنگ کے جوڑے کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور دوپٹہ تِلے سے تیار کیا گیا ہے۔
یاد رہے حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا۔ جاتی امرا میں منعقدہ نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں 500 مہمان مدعو تھے۔














