عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا فیصلہ

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین پیش نہ ہوئے تو آرڈر کر دیں گے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کےسامنے موقف دیا کہ سینئر کونسل موجود نہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ عمران خان اور دوسرے کہاں ہیں ؟

خیبر پختونخوا کے ممبر الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم صرف معطل کیا ہے۔پیش نہیں ہوں گے تو ہم وکالت نامے منسوخ کردیں گے۔حاضری کے لیے آخری موقع دیتے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں