نیتن یاہو میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص، سرجری شیڈول

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو تیسرے درجے کے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کی سرجری شیڈول کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں سیز فائر معاہدے کی منظوری دے دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں ہرنیا کی سرجری اور جولائی میں پیس میکر لگوانے کے بعد نیتن یاہو کے لیے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص اس سال ان کی صحت سے متعلق تیسرا چیلنج ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 74 سالہ بینجمن نیتن یاہو کا حال ہی میں ہداسہ اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا تھا، جہاں ان کی پیشاب کی نالی میں انفیکشن پایا گیا تھا جس کی وجہ پروسٹیٹ ٹیومر بڑھ جانا تھا۔ اینٹی بائیوٹک علاج کے بعد انفیکشن کم ہو گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس حالت کو دور کرنے کے لیے سرجری تجویز کی ہے۔

بینجمن نیتن یاہو جو 2022 سے اسرائیل کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل کئی بار اس عہدے پر فائز رہے ہیں، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں ایک متنازع شخصیت ہیں۔

مزید پڑھیں:بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اپنی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے مشہور نیتن یاہو کو غزہ میں جاری فوجی مہم کے معمار کے طور پر اپنے کردار کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد سے اب تک تقریباً 46,000 فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

نیتن یاہو کو صحت کا یہ تازہ ترین مسئلہ حالیہ مہینوں میں صحت سے متعلق ایک اور بڑے مسئلے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مارچ میں ان کی ہرنیا کی ہنگامی سرجری ہوئی تھی اور جولائی میں ان کے دل کی دھڑکن کم ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں پیس میکر لگایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں