پاکستان کے سابق کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایک اور سابق کرکٹر سے محروم ہوگیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز کے انتقال پر اافسردہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ’ہال آف فیم‘ میں نئے شامل کیے گئے 3 سابق کرکٹرز کون ہیں؟

پی سی بی نے سابق کرکٹر ارشد پرویز کےخاندان اور دوستوں سے تعزیت کااظہار کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ارشد پرویز نے اور  1978 میں انگلینڈ کےخلاف 2  ون ڈے میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 14ہزار 986 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ اے کرکٹ میں انہوں نے ایک ہزار 560 رنز بنائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp