فاسٹ بولر محمد عباس کی ٹیسٹ ٹیم میں سلیکشن کیخلاف کون تھا؟ توصیف احمد نے راز کھول دیا

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے انکشاف کیا ہے کہ 2017 میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاسٹ بولر محمد عباس کی ٹیم میں شمولیت کے حق میں نہیں تھے۔

اس بات کا انکشاف سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے نجی چینل سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 71 وکٹس حاصل کرنے والے محمد عباس کا ٹیسٹ سیریز کے لیے انتخاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عباس اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم سے ڈراپ کیوں ہوئے؟ فاسٹ بولر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف کپتان مصباح الحق کوچ مکی آرتھر کو چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پاس لے کر آئے اور کہا کہ عباس کی رفتار کم ہے، جس پر انضام الحق نے مصباح الحق سے کہا کہ محمد عباس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کا مظاہرہ پیش کیا ہے، آپ کو انہیں ویسٹ انڈیز لے جانا پڑے گا۔

توصیف احمد نے بتایا کہ اس وقت سلیکشن کمیٹی میں وہ خود، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے اور ہم سب نے اس معاملے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ مشاورت کی تھی اور اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ محمد عباس کو 2107 کے دورہ ویسٹ انڈیز پر جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سینچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 سے 29 دسمبر تک سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں غیرمعمولی بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp