شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وہ پولینڈ اور روس میں پاکستانی سفیر کے طور پر فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ان سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ تھیں جنھیں فرانس میں پاکستان کی سفیر متعین کردیا گیا ہے۔