شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی لُک کے سوشل میڈیا پر چرچے

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی ازدواجی رشتے میں منسلک ہو گئے ہیں۔

دونوں نے 27 اور 28 دسمبر کی درمیانی شب نکاح کیا تھا جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز دسمبر کے وسط میں ہی ہوگیا تھا جن میں ڈھولکی، قوالی نائٹ، مہندی اور ہلدی جیسے فنکشن شامل تھے جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات میں ماہرہ خان، احد رضا میر اور مومل شیخ سمیت بڑے اداکاروں نے شرکت کی اور ان کے ڈانس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی میں روایتی سندھی رسم ’لانئوں‘ بھی ادا کی گئی۔ ’لانئوں‘ کی رسم نکاح کے بعد دلہن کی رخصتی کے وقت ادا کی جاتی ہے، جس میں دلہا اور دلہن کے سر ایک دوسرے سے ٹکرائے جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

شادی کی تقریبات میں شہریار منور اور ماہین صدیقی کے لباس بھی توجہ کا مرکز رہے ہیں جن کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی نے اپنے نکاح کے موقع پر کریم اور سنہری رنگ کے ملبوس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

ماہین صدیقی نے اپنی بارات کے روز گولڈن رنگ کا خوبصورت اور کامدار لہنگا چولی زیب تن کیا جبکہ شہریار منور نے اپنی بارات پر لال رنگ کا پرنس کوٹ پہنا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہین صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت دن پر جو عروسی لباس زیب تن کیا اس کی قیمت 60 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے، عروسی جوڑا پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے لباس ڈیزائن کیا تھا۔

شہریار منور نے 31 دسمبر کو اپنی دلہن ماہین صدیقی کے ہمراہ ولیمے کی تصاویر شیئر کیں اس موقع پر ماہین نے روایتی سرخ عروسی لباس پہنا جبکہ شہریار منور نے سیاہ رنگ کا انتخاب کیا۔


صارفین کو اپنی پسندیدہ فنکار جوڑی کے انداز خوب بھائے۔ سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی نکاح، بارات اور ولیمے کی لُک کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ ماہین صدیقی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی کزن اور اداکارہ زیبا بختیار کی بھانجی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

پاسنگ مارکس کی شرح مقرر، رٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کے اہم فیصلے سامنے آ گئے

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

ویڈیو

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا