2024 میں خواتین پر تشدد کے کتنے واقعات رپورٹ ہوئے؟ ہوشربا انکشاف

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2024 میں  پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

غیرسرکاری تنظیم ساحل نے81 مختلف اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی ہے، رپورٹ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جینڈر بیسڈ تشدد کے واقعات شامل کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سال 2024 میں بھی خودکشیوں کا سلسلہ جاری رہا، مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ

رپورٹ کے مطابق جنوری تا نومبر 2024 کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک میں جینڈر بیسڈ تشدد کے کل 4 ہزار 558 کیس رپورٹ ہوئے، جن میں تشدد کی مختلف شکلیں شامل ہیں، جیسے قتل، خودکشی، اغوا، عصمت دری، غیرت کے نام پر قتل اور جنسی تشدد شامل ہیں۔

جنوری تا نومبر 2024 میں قتل کے ایک ہزار 273، اغوا کے 799، تشدد کے 579،  جنسی زیادتی کے 533 واقعات اور خودکشی کے 380 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کل رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 5 فیصد متاثرہ خواتین 18 سال سے کم عمر کی تھیں جبکہ 95 فیصد بالغ تھیں، اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ 21 سے 30 سال کی عمر کی خواتین تشدد کی زیادہ شکار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال پر بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی قسط میں اضافہ

21 سے 30  سال کی عمر کی خواتین پر تشدد کے کل 459 کیسز رپورٹ ہوئے، 11 سے 20 سال کی عمر کے 444 کیسز، 31 سے 40 سال کی عمر کے 167 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 ہزار 261 کیسوں میں متاثرہ خواتین کی عمر کا ذکر نہیں کیا گیا۔

خواتین پر تشدد کرنے والوں میں 33 فیصد متاثرہ خواتین کے جاننے والے تھے، 14 فیصد شوہر اور 10 فیصد اجنبی تھے، 22 فیصد کا ذکر نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کل کیسز میں سے 73 فیصد پنجاب، 15 فیصد سندھ ، 8 فیصد کیسز خیبرپختونخوا، 2 فیصد اسلام آباد، 2 فیصد کیسز بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024 میں پاکستان میں خواتین پر 554 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم ان کیسز کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز سے 38 پاکستانیوں سمیت کئی غیرملکی بازیاب، وطن واپسی کی تیاریاں شروع

سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا

کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟